ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس ای کا اعلان سال میں دو مرتبہ ہوں گے امتحانات

سی بی ایس ای کا اعلان سال میں دو مرتبہ ہوں گے امتحانات

Tue, 06 Jul 2021 11:18:18    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سینٹرل بورڈآف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے تعلیمی سیشن 2021-22کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری اسپیشل اسیس منٹ اسکیم کے مطابق اس سیشن میں دو مرتبہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں بورڈ کے ذریعہ رواں ماہ کے آخر تک نصاب جاری کردیا جائے گا۔سی بی ایس ای نے کہا ہے کہ اکیڈمک سیشن 2021-22کو دو ٹرم میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ایک ٹرم میں تقریباً 50فیصد نصاب کوور ہوگا۔

جانکاری کے مطابق سی بی ایس ای پہلے ٹرم کا ایگزام نومبر۔ دسمبر میں منعقد کرے گا جبکہ دوسرے ٹرم کے امتحانات مارچ اپریل میں منعقد کئے جائیں گے۔

سرکیولر جاری کرتے ہوئے سی بی ایس ای نے کہا کہ بورڈ امتحانات2022کیلئے نصاب کو جولائی میں نوٹیفائی کئے جانے والے پچھلے تعلیمی سیشن کے جیسے ہی ریشنلائزڈ کیا جائے گا۔ سی بی ایس ای اسکولوں کو 31مارچ کو سی بی ایس ای کے ذریعہ جاری نصاب پر عمل کرنا ہوگا-


Share: